ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج اپنے ٹینکوں کے ساتھ مقبوضہ جولان کی سرحدوں کو عبور کرکے شام میں داخل ہوگئی۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج بہت سے ٹینکوں کے ساتھ جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں داخل ہوگئی ہے۔
مذکورہ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے جولان میں شام کے اسلحے کے گوداموں پربھی حملہ کردیا ہے۔
بعض دیگر میڈیا ذرائع نے جولان کے علاقے خان ارنبہ میں بھی صیہونی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ شامی فوج کی ہائی کمان نے اتوار کی صبح بشار اسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ